اگر آپ کا موبائل فون پانی میں گر جائے تو فوری اس کے ساتھ یہ کام کریں
سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک)موبائل فون پانی میں گر جائے تو گھبراہٹ کے عالم میں ہم نجانے کیا کچھ کرنے لگتے ہیں۔ بدقسمتی سے اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے اکثر ہم کچھ ایسے کام کر بیٹھتے ہیں جو فائدے کی بجائے الٹا نقصان کا سبب بن جاتے ہیں۔ اس لئے یہ بہت ضروری ہے کہ ماہرین سے جان لیا جائے کہ ایسی صورت میں کیا کرنا چاہئیے۔ ویب سائٹ ’گیجٹس ناﺅ‘ کی رپورٹ میں ٹیکنالوجی ماہرین نے تفصیل سے وہ سب باتیں بتائی ہیں کہ موبائل فون پانی میں گر جانے کی صورت میں جو ہمیں ضرور معلوم ہونی چاہئیں۔ موبائل فون پانی میں گرجائے تو کچھ لوگ اسے ہیئر ڈرائیر کی مدد سے خشک کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہیئر ڈرائیر کی ہوا بہت گرم ہوتی ہے جو اندرونی الیکٹرانک سرکٹ کو نقصان پہنچاسکتی ہے۔ اسی طرح اسے کسی ریڈی ایٹر یا اوون کے اندر رکھ کر اسے خشک کرنے کی غلطی تو ہرگز نہ کریں۔ اگر موبائل فون پانی میں گرجائے تو نکالنے کے بعد اسے استعمال کرنے سے گریز کریں۔ اس کے مختلف بٹن دبانے سے سرکٹ میں خرابی واقع ہوسکتی ہے جبکہ اسے چارجنگ پر لگانے کی کوشش کسی بڑے نقصان کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ چونکہ موبائل فون کو پانی سے نکالنے کے بعد استعمال ک...