گندے اور میلے ہیڈ فونز صاف کرنے کا آسان طریقہ






موبائل فونز تو سب ہی استعمال کرتے ہیں، اس لئے ہیڈفونز کا استعمال بھی لازم و ملزوم ہوجاتا ہے۔ مسلسل استعمال سے ہیڈ فونز میلے اور گندے ہو جاتے ہیں۔ جنہی ں صاف کرنا ضروری ہوتا ہے۔


لیکن انہیں صاف کرنے کا صحیح طریقہ بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ہیڈ فونز  کی  بیرونی سطح تو کسی بھی کپڑے سے باآسانی صاف کی جا سکتی ہے،  لیکن ان کے سپیکرز میں داخل ہونے والے گرد کو صاف کرنا مشکل ہوتا ہے۔

اس دھول مٹی کو صاف کرنے کے لیے ٹوتھ برش بہترین چیز ہے۔ آپ ایک ٹوتھ برش لیں اور اسے اچھی طرح سپیکر کے سوراخ میں پھیریں۔اس طرح آسانی کے ساتھ ہیڈفونز کا یہ حصہ بھی صاف ہو جائے گا۔

جبکہ باہری سطح اور تار پر جمی میل کیلئے ایک کپڑا صابن ملے پانی میں بھگو کر  اس پر پھیریں، یا الکوحل کا استعمال کریں۔

لیکن یاد رکھیں، ہیڈ فونز کو بہت زیادہ گیلا نہ کریں، کیونکہ الیکٹرونک آئٹم کیلئے یہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے


Comments

Popular posts from this blog

موبائل فون کمپنیوں کے وہ کوڈ جو سب کیلئے جاننا ضروری

صرف ایک منٹ تک آپ کی آواز سن کر نقل بنانے والا سافٹ ویئر

اگر آپ کا موبائل فون پانی میں گر جائے تو فوری اس کے ساتھ یہ کام کریں