Posts

موبائل فون کمپنیوں کے وہ کوڈ جو سب کیلئے جاننا ضروری

Image
پاکستان میں موبائل فونز کا استعمال بہت زیادہ عام ہے، سادہ ہو یا اسمارٹ، یہ ڈیوائسز اب ہر ایک کے ہاتھ میں نظر آتی ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ یقین کرنا مشکل ہو مگر اس وقت ملک میں موبائل صارفین کی کم از کم تعداد 14 کروڑ ہے اور یہ  بھی وہ اعدادوشمار ہیں جو گزشتہ سال جولائی میں پی ٹی اے کے چیئرمین نے پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کو اجلاس کے دوران بتائے تھے۔ اور یہ بھی سب کو معلوم ہوگا کہ ملک میں پانچ موبائل آپریٹرز صارفین کو سروس فراہم کررہے ہیں۔ اب اکثر صارفین کو اپنے موبائل نیٹ ورک سروس میں بیلنس چیک کرنے، انٹرنیٹ ڈیٹا بیلنس، پیکج میں بچ جانے والے ایس ایم ایس یا منٹ کے جاننے میں مشکل ہوتی ہے یا انہیں معلوم ہی نہیں ہوتا یہ کیسے ممکن ہے۔ یہاں ایسے ہی افراد کے لیے ہم نے اہم موبائل  ریٹرز سروسز کوڈ کو ایک جگہ اکھٹا کردیا ہے ۔

اگر آپ کا موبائل فون پانی میں گر جائے تو فوری اس کے ساتھ یہ کام کریں

Image
سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک)موبائل فون پانی میں گر جائے تو گھبراہٹ کے عالم میں ہم نجانے کیا کچھ کرنے لگتے ہیں۔ بدقسمتی سے اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے اکثر ہم کچھ ایسے کام کر بیٹھتے ہیں جو فائدے کی بجائے الٹا نقصان کا سبب بن جاتے ہیں۔ اس لئے یہ بہت ضروری ہے کہ ماہرین سے جان لیا جائے کہ ایسی صورت میں کیا کرنا چاہئیے۔ ویب سائٹ ’گیجٹس ناﺅ‘ کی رپورٹ میں ٹیکنالوجی ماہرین نے تفصیل سے وہ سب باتیں بتائی ہیں کہ موبائل فون پانی میں گر جانے کی صورت میں جو ہمیں ضرور معلوم ہونی چاہئیں۔  موبائل فون پانی میں گرجائے تو کچھ لوگ اسے ہیئر ڈرائیر کی مدد سے خشک کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہیئر ڈرائیر کی ہوا بہت گرم ہوتی ہے جو اندرونی الیکٹرانک سرکٹ کو نقصان پہنچاسکتی ہے۔ اسی طرح اسے کسی ریڈی ایٹر یا اوون کے اندر رکھ کر اسے خشک کرنے کی غلطی تو ہرگز نہ کریں۔ اگر موبائل فون پانی میں گرجائے تو نکالنے کے بعد اسے استعمال کرنے سے گریز کریں۔ اس کے مختلف بٹن دبانے سے سرکٹ میں خرابی واقع ہوسکتی ہے جبکہ اسے چارجنگ پر لگانے کی کوشش کسی بڑے نقصان کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ چونکہ موبائل فون کو پانی سے نکالنے کے بعد استعمال ک...

صرف ایک منٹ تک آپ کی آواز سن کر نقل بنانے والا سافٹ ویئر

Image
بائیڈو سرچ انجن نے آواز کی کلوننگ، لہجہ بدلنے والا اور مرد وعورت کی آوازیں ایک دوسرے میں تبدیل کرنے والا الگورتھم تیار کرلیا ہے۔ فوٹو: فائل بیجنگ: چین میں ایک سرچ انجن بائیڈو بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ بائیڈو ہمیشہ اپنی عجیب و غریب ٹیکنالوجی کی وجہ سے خبروں میں رہتا ہے اور اب اس کے پس پشت ادارے نے کہا ہے کہ وہ صرف ایک منٹ تک آپ کی آواز سن کر اسے کلون کرکے آپ کی آواز اور لہجے میں بات کرنے لگتا ہے۔ بائیڈو ایک عرصے سے آوازوں اور موسیقی کےلیے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) استعمال کررہا ہے اور اب یہ مرد کی آواز عورت میں اور عورت کی آواز مرد میں تبدیل کرسکتا ہے۔ امریکی لہجے کو برطانوی اور چینی لہجے کو جاپانی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ اس کے اے آئی سافٹ ویئر کو ڈِیپ وائس  کا نام دیا گیا ہے۔ بائیڈو سے وابستہ ماہرین نے کہا ہے کہ ایک سال پہلے سافٹ ویئر کو 30 منٹ تک آواز اور لہجہ سنانے کی ضرورت پڑتی تھی لیکن اب اس وقت کو کم کرکے ایک منٹ کردیا گیا ہے کیونکہ اس کا الگورتھم بہتر بنالیا گیا ہے۔ چینی ماہرین نے آواز کی فطری لوچ، قدرتی انداز اور لب و لہجے بر...

گندے اور میلے ہیڈ فونز صاف کرنے کا آسان طریقہ

Image
موبائل فونز تو سب ہی استعمال کرتے ہیں، اس لئے ہیڈفونز کا استعمال بھی لازم و ملزوم ہوجاتا ہے۔ مسلسل استعمال سے ہیڈ فونز میلے اور گندے ہو جاتے ہیں۔ جنہی ں صاف کرنا ضروری ہوتا ہے۔ لیکن انہیں صاف کرنے کا صحیح طریقہ بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ہیڈ فونز  کی  بیرونی سطح تو کسی بھی کپڑے سے باآسانی صاف کی جا سکتی ہے،  لیکن ان کے سپیکرز میں داخل ہونے والے گرد کو صاف کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اس دھول مٹی کو صاف کرنے کے لیے ٹوتھ برش بہترین چیز ہے۔ آپ ایک ٹوتھ برش لیں اور اسے اچھی طرح سپیکر کے سوراخ میں پھیریں۔اس طرح آسانی کے ساتھ ہیڈفونز کا یہ حصہ بھی صاف ہو جائے گا۔ جبکہ باہری سطح اور تار پر جمی میل کیلئے ایک کپڑا صابن ملے پانی میں بھگو کر  اس پر پھیریں، یا الکوحل کا استعمال کریں۔ لیکن یاد رکھیں، ہیڈ فونز کو بہت زیادہ گیلا نہ کریں، کیونکہ الیکٹرونک آئٹم کیلئے یہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے

گوگل کی نئی تبدیلی اب تصویرے ڈاؤنلڈ کرنا ہوا مشکل

Image
. اگر تو آپ اکثر گوگل سرچ پر تصاویر تلاش کرتے ہیں تو کل سے آپ نے اس میں بظاہر ایک چھوٹی مگر درحقیقت بڑی تبدیلی کو ضرور دیکھا ہوگا اور وہ ہے ویو امیج بٹن کا غائب ہونا، جو اس وقت نظر آتا تھا جب آپ کسی تصویر پر کلک کرے اسے مطلوبہ فوٹو کو الگ سے کھول پاتے تھے۔ اب آپ کو کسی تصویر کو محفوظ کرنے کے لیے اضافی اقدامات کرنا ہوں گے اور دنیا بھر میں صارفین نے اس پر کافی احتجاج کیا ہے۔ نہ کریں گوگل کافی عرصے سے فوٹوگرافرز اور پبلشرز کی تنقید کی زد میں تھا، جنھیں لگتا تھا کہ امیج سرچ کے ذریعے لوگ ان کی تصاویر آسانی سے چرا لیتے ہیں، جس پر گوگل نے ردعمل میں ویو امیج بٹن کو ہٹا دیا ہے۔ یہ اقدام گوگل کی جانب سے گیٹی امیجز کے ساتھ ایک معاہدے کے بعد کیا گیا جو کہ گزشتہ ہفتے ہوا تھا۔ اس اقدام کا مقصد لوگوں کو کسی تصویر کو محفوظ کرنے سے روکنا یا اس ویب سائٹ پر جانے پر مجبور کرنا ہے جہاں وہ تصویر لگی ہو، اس سے ویب سائٹ کو اشتہارات زیادہ مل سکیں گے جبکہ صارف کاپی رائٹ معلومات دیکھ سکیں گے۔ یہ ویب سائٹس اور فوٹوگرافرز کے لیے تو اچھی تبدیلی ہے مگر تصاویر تلاش کرنے والے عام صارف کے لیے د...

گوگل کی اس نئی ایپ سے اب ای میل استعمال کرنا ہوا اور آسان

Image
ہوئی مارکیٹ  میں گوگل  جی میل ایپ کا ہلکا ورژن متعارف کروانے کیلئے  جارحانہ  کوشش میں   مصروف دکھائی دے رہی ہے جس کا استعمال تمام اینڈرائڈ صارفین کرسکتے ہیں۔  گزشتہ چند مہینوں میں پلت اسٹورز پر  کافی ایپس کے گو ورژن دیکھنے کو ملے ہیں  وہیں  گوگل نے بھی آخر کار  اپنی سب سے زیادہ  چلے والی ایپ   گی میل کاگو ورژن  ریلیز کردیا  ہے۔ جی ہاں!  پلے اسٹورز سے اب جی میل کا گو ورژن ڈاؤن لوڈ  کیا جاسکتا ہے البتہ اب تک یہ ایپ کچھ ملکوں میں متعاوف ہوچکی ہے۔ جی میل گو، جی میل  کی ایک ہلکی  لیکن تیز رفتار والی  ایپ ہے جو کم بجٹ والے اسمارٹ فون میں بھی چل سکتی ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ  512 ایم بی کے ریم  جیسے کم بجٹ والے اینڈرائڈ فون کیلئے اسے بنایا گیا ہے جو’ 2جی ‘ نیٹ ورک پر بھی چل سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ مت سمجھیے گا کہ اگر یہ ایپ  کم  بجٹ والے اینڈرائڈ فون پر چل رہی ہے تو اس کے فیچرز جی میل کی ایپ سے کم ہوں گے۔ بلکل نہیں اس ایپ کے زریعے بھی آپ ایک سے زیادہ اکاؤنٹ پر لوگ...